سرکاری تعلیمی اداروں کی یکم جون سے کھولنے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے کھولنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کے ابھی تک یکم جون سے سکولز کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہیں جبکہ سکول کھولنے پر مشاورت ہو رہی ہے

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا. سکول کھولنے کے حوالے سے سندھ،بلوچستان اور پنجاب نے سکول نہ کھولے کی حمایت کی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کا یکم جون سے سکول کھولے کا ارادہ ہے.